ملک میں مہنگائی کی شرح مزید کم، اپریل میں 0.30 فیصد رہ گئی

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح  تاریخ کی کم ترین سطح 0.30 فیصد پر آگئی ہے، مارچ 25 میں مہنگائی کی شرح 0.70 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 38 فیصد سے ایک اعشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.73 تک گِرگئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 25.97 فیصد تھی، ایک سال میں مہنگائی کی اوسط  شرح 21.24 فیصد کی کمی ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود اس کا اثر عوام تک نہیں پہنچ رہا تو کوئی فائدہ نہیں، وزیر خزانہ

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات اجناس کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی رفتار میں کمی کی وجہ بنے، مہنگائی کی شرح کم ہونے سے شرح سود میں ریلیف ملنے کی امید بڑھ گئی ہیں۔

کس چیز کے دام بڑھے کیا سستا ہوا؟

 گزشتہ ماہ پیاز 26 فیصد، انڈے 20.36 فیصد سستے ہوئے، جبکہ ٹماٹر 15.26 فیصد، گندم 12.44 فیصد، آٹا 10 فیصد تک سستا ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں چکن 6.24 فیصد، آلو 5.10 فیصد اور بیسن 3.91 فیصد تک سستا ہوا۔

گزشتہ ماہ گندم کی  مصنوعات 3 فیصد، دال چنا 2.68 فیصد، چینی 1.88 فیصد سستی ہوئی، دال ماش، چنے، مچھلی، پھل، دال مونگ اور مسور بھی سستی اشیاء میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیب کترا تھا، ہم نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گوشت 1.50 فیصد اور مصالحے 1.41 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ شہد، ریڈی میڈ فوڈ، مشروبات اور دودھ کی مصنوعات بھی مہنگی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق چاول، خشک میوے، خشک دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ میں تعلیم 4.11 فیصد، ڈاکٹر کی فیس 2.42 فیصد تک بڑھ گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں