عمران خان جیب کترا تھا، ہم نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، وزیر دفاع خواجہ آصف

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جیب کترا تھا، اب کہتا ہے کہ جب تک میں جیل سے باہر نہیں آ جاتا میری پارٹی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ڈیڑھ فیصد پر آ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟

انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے بھی ملکی ترقی کی تعریف کی جارہی ہے، ہمارے مخالفین نے امریکا کو بیان دینے کا کہا لیکن اُدھر سے بھی کوئی بیان نہ آیا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ سیاست دان جب مل بیٹھتے ہیں تو اختلافات کا حل نکل آتا ہے، لیکن عمران خان نے اس کے لیے اپنی رہائی کی شرط عائد کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک ترقی کررہا ہے، ہماری اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 20 ہزار کی حد عبور کرگئی، جو ایک ریکارڈ ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ مریم نواز پنجاب کی ترقی کے لیے بھرپور کام کررہی ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے جون تک شروع ہو جائے گی، ملک میں جب جب مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی، ہر طرف تعمیر و ترقی نظر آئی۔

انہوں نے کہاکہ پاک افواج قربانیاں دے کر ملک کی حفاظت کررہی ہیں، کیوں کہ اس وقت خیبرپختونخوا اور بلوچستان دہشتگردی کی زد میں ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ میں بھی ماضی میں قید کاٹ چکا ہوں، ہمیں لنگر کا کھانا دیا جاتا تھا لیکن عمران خان کو مرضی کے کھانے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات سے انکار کی کوئی بنیاد نہیں، پی ٹی آئی والے عمران خان کے ساتھ بھی مخلص نہیں، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کو فی الحال نوبل پرائز نہیں 14 سال قید کی سزا ملی ہے، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے پیسے نہ بھیجنے کی اپیل کی تھی لیکن ان کی یہ چال بھی ناکام ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد، 11 اور 12 اپریل کو خصوصی ٹریفک پلان نافذ، ریڈ زون مکمل بند

امریکا ایران جنگ بندی میں کردار، عثمان بزدار بھی حکومتی کوششوں کے معترف

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

پاکستان کے معاشی اہداف خطرے میں، عالمی بینک نے خبردار کردیا

افغانستان میں داعش خراسان کا پھیلاؤ، ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کے لیے سازگار ماحول بن گیا

ویڈیو

پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ، وزیراعظم شہباز شریف کو دنیا بھر سے کالز

ایران امریکا جنگ بندی: پاک فوج اور وزیراعظم کے حق میں یوم تشکر ریلی

پاکستان کی نئی عالمی پہچان، تنہائی سے مرکز امن تک

کالم / تجزیہ

اسلام آباد میں آخری اوور

اسلام آباد مذاکرات: لبنان جنگ سب بگاڑ سکتی ہے

امن مذاکرات: توقعات، امکانات اور خدشات