پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی حکومت نے جہاں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں، وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جن میں معروف اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔
بھارتی حکومت نے ہانیہ عامر کا انسٹا گرام اکاؤنٹ اپنے ملک میں بند کردیا ہے، جس کے بعد اداکارہ کے بھارت میں موجود مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگی ہے، اور انہوں نے اکاؤنٹ تک رسائی کا طریقہ بھی ڈھونڈ نکالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ
ہانیہ عامر کے بھارتی مداحوں نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) لگا کر اداکارہ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرلی، اور پوسٹوں پر کمنٹ کررہے ہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹا گرام اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیں کہ ’یاد نہیں ستاتی؟‘ جس کے جواب میں بھارتی صارفین نے کمنٹس کی بھرمار کردی۔
بھارتی مداحوں نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ انہیں ان کی بہت یاد آتی ہے، اور اسی لیے وی پی این لگا کر ان کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ہانیہ عامر کو بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی فلم سے نکال دیا گیا؟
کمنٹس میں ہونے والی گفتگو کے سکرین شارٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔