فائر فائٹرز کو کام کرتے دیکھنے کا جنون، نوجوان نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی

ہفتہ 3 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں فائر فائٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کے جنون میں مبتلا شخص نے اپنے ہی گھر کو 2 بار آگ لگا دی، جس پر عدالت نے اسے 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کی کاؤنٹی نارتھمبرلینڈ میں ایک 26 سالہ نوجوان جیمز براؤن نے اپنے ہی گھر کو 2 مرتبہ آگ لگائی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا قدیم شاہی قلعہ اور بھٹکتی ’بدروحیں‘

یہ واقعہ 9 ستمبر 2023 کی رات کو نارتھمبرلینڈ میں پیش آیا جہاں براؤن نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی کہ اس کے گھر میں بجلی کے میٹر سے چنگاریاں نکل رہی ہیں جس سے گھر میں کپڑوں کو آگ لگ گئی ہے۔

نوجوان کی کال پر فائر فائٹرز موقع پر پہنچے اور آگ بجھائی اور بجلی منقطع کردی۔ مگر صرف 90 منٹ بعد براؤن کی جانب سے فائر فائٹرز کو دوبارہ کال آئی کہ بستر میں دوبارہ آگ لگ گئی ہے،جس پر فائر فائٹرز کو شک ہوا کہ کچھ تو گڑبڑ ہے۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ براؤن نے پچھلے 12 ماہ میں 80 مرتبہ فائر بریگیڈ کو کال کی تھی اور ہر بار ان کے کام کو بڑے جوش و خروش سے کیمرے میں بھی قید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی فوج کا گیریژن، جو اب ’گھوسٹ ٹاؤن‘ بن چکا ہے

جان بوجھ کر فائر فائٹرز کو تنگ کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا اور اسے عدالت کی جانب سے 8 ماہ قید 150 گھنٹے کی مفت سماجی خدمت کی سزا سنائی گئی ہے۔

براؤن نے عدالت میں اعتراف کیا کہ وہ فائر بریگیڈ کو کام کرتے دیکھنے کا جنون رکھتا ہے اور اسی وجہ سے اس نے جان بوجھ کر آگ لگائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت