لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں کا بھرپور احتجاج اور نعرے بازی

اتوار 4 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے برطانیہ چیپٹر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

یہ احتجاج مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کے بعد  پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی انتہا پسندوں کا پاکستانی ہائی کمیشن پر دھاوا ، لندن پولیس حرکت میں آگئی

احتجاج میں مظاہرین نے پاکستان کے پرچم اور پلے کارڈز لہراتے ہوئے جنرل عاصم منیر زندہ باد، پاکستان زندہ باد، کشمیر پاکستان کا ہے اور ہم بھارتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں جیسے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوتوا نظریہ کی بھی مذمت کرتے ہوئے مودی دہشت گرد ہے اور ہندوتوا نظریہ مردہ باد کے نعرے بلند کیے۔

مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا مظاہرہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اپنی مادر وطن کے لیے جذبات کا عکاس ہے۔ آج برطانیہ بھر سے پاکستانی پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرنے کے لیے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: لندن: پاکستان ہائی کمیشن کا رخ کرنے پر 4 بھارتی انتہا پسند گرفتار، برٹش پاکستانیوں کا بھارت کو منہ توڑ جواب

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے سجایا گیا ایک فالس فلیگ آپریشن تھا جس کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے الزام پاکستان پر ڈال دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی ختم نہ ہوسکی، وجہ کیا ہے؟

مہنگائی، منافع خوری اور رہائش کا بحران: پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا مستقبل کیا ہے؟

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن