آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اتوار 4 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 آئندہ 24  گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے سا تھ با رش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی ہوائیں کل ملک میں داخل: 4 مئی تک آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور، گوجرانوالا، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہائوالدین، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، تونسہ، کوٹ ادو، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور گردونواح میں تیز ہوائوں یا آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری یا موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علا قوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ 29 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پھر ژالہ باری کا الرٹ، شو رومز مالکان نے حفاظتی اقدامات کرلیے

لاہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 177 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس غازی روڈ پر 112 یو ایم ٹی ، شاہراہ قائد اعظم 69،عسکری ٹین 86 اور لاہور امریکن اسکول پر 107 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2 بچوں کو قتل کرکے سوٹ کیس میں چھپانے پر ’ماں‘ کو عمر قید کی سزا

نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو اُٹھا کر زمین پر پٹخ دیا، 22 سالہ خاتون ہلاک

وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف

19 خواتین اور بچوں کو بےدردی سے قتل کرنے کا اعتراف کرنے والا ملزم عدالت سے بری

زندگی میں شادی صرف ایک شریک حیات کے ساتھ ہونی چاہیے، پوپ لیو کا نیا فرمان جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا