سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج کرے گا

پیر 1 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آج (منگل) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

اس سلسلے میں رجسٹرار آفس نے تین مزید آئینی درخواستوں کو نمبر الاٹ کر دیے ہیں۔ زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست کو 10، غلام محی الدین کی درخواست کو 11 جب کہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی آئینی درخواست کو نمبر 12/2023 الاٹ کیا گیا ہے۔

تینوں درخواستیں بھی دو مئی کو زیر سماعت مقدمہ کے ساتھ ہی منسلک کی جائیں گی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر مذکورہ ایکٹ پر عملدرآمد اور مزید پیشرفت پر تا حکم ثانی عملدرآمد سے  روک دیا تھا جب کہ حکومتی سیاسی اتحاد اور پاکستان بار کونسل سمیت وکلا تنظیمیں اس ایکٹ کی حمایت کر رہی ہیں اور اسے اپنا دیرینہ مطالبہ سمجھتی ہیں۔

مذکورہ ایکٹ کے تحت چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سو موٹو لینے اور بینچ تشکیل دینے کے اختیارات کو چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تین سینیئر ججز کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے۔

پاکستان بار کونسل کی کال پر 17 اپریل کو ہونے والی وکلا نمائندہ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق 18 اپریل کو وکلا برادری نے ایکٹ پر عملدرآمد روکے جانے کے خلاف یوم سیاہ منایا اور ملک گیر ہڑتال کی کال بھی دی تھی۔

پنجاب میں انتخابات سے متعلق زیر سماعت مقدمات کی وجہ سے اور حکومتی جماعتوں کے سپریم کورٹ کے ازخود اختیارات اور بینچوں کی تشکیل پر اعتراضات کے حوالے سے یہ مقدمہ بہت اہم ہے۔  اس کی اہمیت اس حوالے سے اور بڑھ جاتی ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز بھی چیف جسٹس کے ان اختیارات پر سوالات اٹھا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

کیا ایم کیو ایم مشرف دور حکومت سے زیادہ طاقت ور ہو گئی ہے؟

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت