بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب: وفاقی وزیر اطلاعات کا ایل او سی کا دورہ، عالمی میڈیا کو زمینی حقائق دکھا دیے

پیر 5 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، جہاں انہیں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کے برعکس زمینی حقائق سے آگاہ کیا گیا اور بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے اس دورے میں مکمل سہولت فراہم کی گئی۔ اس دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشتگردی کے ٹھکانے قرار دیا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا، چینی سفیر کی صدر زرداری سے ملاقات

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور حالات کا خود مشاہدہ کرکے عالمی و مقامی میڈیا کو اصل صورتحال جاننے کا موقع ملا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن علاقوں کو بھارت خیالی دہشتگرد کیمپس قرار دیتا رہا ہے، وہ دراصل عام شہری آبادی کے علاقے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بارہا بے بنیاد الزامات لگائے گئے، لیکن آج ہم نے عالمی اور ملکی میڈیا کے سامنے تمام حقائق رکھ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے جو علاقائی ہی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے بھی پرعزم ہے، اور دنیا کے کسی بھی حصے میں دہشتگردی یا دہشتگردانہ سرگرمیوں کی مذمت کرتا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے عمل سے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ امن کا داعی ہے، تاہم اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ انہوں نے بھارت کو تنبیہ کی کہ الزام تراشی سے پہلے اسے اپنے زیرِ قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی قیادت کا ہدف سندھ طاس معاہدہ تھا، طلال چوہدری

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت اپنی داخلی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر پروپیگنڈا کرتا ہے، لیکن آج عالمی میڈیا نے اپنی آنکھوں سے اصل حقیقت دیکھ لی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے کہ وہ علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟