’اسکائپ‘ 22 سال بعد بند، ایک عہد کا اختتام

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکروسافٹ کمپنی نے دنیا بھر میں مقبول ویڈیو کالنگ پلیٹ فارم اسکائپ (Skype) کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد 5 مئی 2025 سے مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔

یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی جانب سے تیار کردہ اپنے دوسرے پلیٹ فارم مائیکرو سافٹ ٹیمز (Microsoft Teams) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث کیا گیا ہے، جس پر اب کمپنی مکمل توجہ دینا چاہتی ہے۔

مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیمز میں اسکائپ کی تمام اہم خصوصیات کو شامل کردیا گیا ہے، جیسے انفرادی و گروپ ویڈیو کالز، میسیجنگ، اور فائل شیئرنگ۔ یہ سب خدمات بدستور مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ کمپنی کے مطابق گزشتہ 2 برس میں Teams کے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے، جو اس کی کامیابی کی بڑی دلیل ہے۔

مزید پڑھیں: اسکائپ کی بندش کے امکانات: کون سی ایپس متبادل ہوسکتی ہیں؟

یاد رہے کہ Skype کا آغاز اگست 2003 میں ہوا تھا، اور جلد ہی یہ انٹرنیٹ پر فری ویڈیو و وائس کالز کا معروف ترین پلیٹ فارم بن گیا۔ ایک وقت میں اس کے 300 ملین ماہانہ صارفین تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ Skype کا نام اصل میںSky peer-to-peer سے نکالا گیا تھا۔ ابتدا میں اسے Skyper کہا جانا تھا، مگر متعلقہ ڈومین دستیاب نہ ہونے کے باعث اسے مختصر کر کے Skype رکھا گیا۔Skype کو 2011 میں Microsoft نے 8.5 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔ مگر وقت کے ساتھ Zoom، WhatsApp، FaceTime اور Teams جیسے پلیٹ فارمز نے اس کی جگہ لے لی۔

مزید پڑھیں: سگنل میسجنگ ایپ کیا ہے، یہ کتنی محفوظ ہے؟

28 فروری 2025 کو مائیکروسافٹ نے باضابطہ اعلان کیا کہ Skype کو 5 مئی کو بند کر دیا جائے گا تاکہ وہ Teams کو ترجیح دے سکیں۔ Skype.com پر Start using Teams کے ذریعے منتقلی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ موجودہ چیٹس، رابطے، اور اکاؤنٹ معلوماتTeams پر خود بخود منتقل ہو جائیں گی (اسی لاگ ان کے ساتھ)۔

صارفین کے پاس جنوری 2026 تک مہلت ہے کہ وہ اپنی فائلز یا چیٹس ڈاؤن لوڈ کرلیں، اس کے بعد یہ ڈیٹا مستقل طور پر حذف کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت