متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے میں کشیدگی کو کم کریں۔
یہ بھی پڑھیں پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 جنگی طیارے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ
شیخ عبداللہ نے دونوں ممالک کو متنبہ کیا کہ مزید تصادم نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بات چیت اور افہام وتفہیم کی آوازوں پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے تاکہ عسکری تصادم سے بچا جا سکے اور خطے میں استحکام قائم رکھا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ سفارتکاری اور مکالمہ ہی مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہیں، جو اقوام کی امن، استحکام اور خوشحالی کی خواہشات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
شیخ عبداللہ نے مزید کہاکہ متحدہ عرب امارات علاقائی وعالمی تنازعات کے پرامن حل اور ان کے انسانی اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے، دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل داغے جانے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں، جبکہ بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا ہے۔