بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے، دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے شرمناک حملہ کیا گیا ہے جس کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔ بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے، احمد پور شرقیہ میں معصوم بچی سمیت 5 پاکستانی شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے مظفرآباد میں مسجد کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچی زخمی ہوئی اور مسجد کو نقصان پہنچا، جبکہ کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ مریدکے میں بھی مسجد پر میزائل داغے گئے جس میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاکہ بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں ایک میزائل داغا، جبکہ شکر گڑھ میں ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دشمن کے بلاجواز حملہ کا پاکسانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے، آج دن میں تمام میڈیا کو ان مقامات پر لے جایا جائے گا، تاکہ بھارت کی ننگی جارحیت کو ساری دنیا دیکھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی، بہاولپور، احمد پور شرقیہ اور مریدکے میں میزائل داغے ہیں، جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی ہے اور دشمن کے 3 جنگی جہاز مار گرانے کے ساتھ ساتھ بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی