بھارتی فوج پاک فوج کی جوابی کارروائی کا سامنا نہ کرسکی، سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی سول آبادی پر بزدلانہ حملے کرنے والا بھارت پاک فوج کی جوابی کارروائی کا سامنا نہ کر سکا، اور اب لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 جنگی طیارے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، بھارتی فوج نے چورا کمپلیکس پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سفید جھنڈا چونکہ امن کی علامت سمجھا جاتا ہے، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کو پاکستان پر میزائل حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 8 معصوم شہری شہید اور 33 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے، دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اور 5 جنگی جہاز مار گرانے کے ساتھ ساتھ بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟