کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل محمد عقیل نے بہاول وکٹوریہ اسپتال کا دورہ کیا، اور بھارتی حملے میں زخمی ہونے والے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی فوج پاک فوج کی جوابی کارروائی کا سامنا نہ کرسکی، سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی
ایم ایس بی وی ایچ اور کمانڈنگ آفیسر سی ایم ایچ بہاولپور بھی کور کمانڈر بہاولپور کے ہمراہ تھے۔
کور کمانڈر بہاولپور نے بھارتی بزدلانہ حملے میں زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
کور کمانڈر نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی، کمانڈر نے فوجی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس کو ہدایت کی کہ زخمی شہریوں کو تمام ضروری طبی امداد فراہم کی جائے۔ اسپتال میں پُر جوش شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کو پاکستان پر میزائل حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 8 معصوم شہری شہید اور 33 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے، دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، اور 5 جنگی جہاز مار گرانے کے ساتھ ساتھ بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کردیا۔