ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب میں سکیورٹی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ہوا، جس کی صدرات سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کی۔
اجلاس میں حکومت پاکستان کی جاری کردہ ’وار بُک‘ کے تناظر میں اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کے ہاتھوں بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت 5 جنگی طیارے تباہ ہونے پر بھارت نے سفیدپرچم لہرا دیا
صوبہ بھر میں اہم تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو متحرک اور صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا۔
تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کو ڈیوٹی پر رپورٹ کرنے کی ہدایتکے ساتھ شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کے تمام وسائل کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا۔
اجلاس کے فیصلے کے مطابق پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج 7 مئی کو بند رہیں گے، آج 7 مئی کو شیڈول کیے گئے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق محکمہ داخلہ میں انٹرنل سکیورٹی کا مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ صوبہ بھر میں ہنگامی صورتحال کے اعلان کے لیے سائرن اور وارننگ سسٹم بھی ایکٹیویٹ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر
ترجمان کے مطابق شہری دفاع کے لیے شیلٹرز کے تعین اور انہیں فنکشنل کرنے ہنگامی صورتحال میں اسپتالوں اور مواصلاتی لائنوں کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی۔