رات گئے پاکستان پر بھارتی میزائل حملوں کے بعد وزارت اطلاعات کی جانب سے ملکی اور غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کو آج مظفرآباد، کوٹلی، مریدکے اور احمد پور شرقیہ کا دورہ کروایا جارہا ہے۔
میڈیا کو ان تمام مقامات کا دورہ کروایا جا رہا ہے جہاں بھارت نے کل رات پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا، اس دورے کا مقصد انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنی فضائی حدود کھول دیں، ہوائی سفر بحال
ذرائع کے مطابق 30 کے لگ بھگ غیر ملکی اور 50 سے زائد ملکی میڈیا کے ارکان بھارتی حملوں سے متاثرہ جگہوں کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے 6 مختلف علاقوں پر حملوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بزدلانہ 24 حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر
پاکستان نے ان حملوں کا فوری اور بھرپور جواب دیا، پاکستانی فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔