پاکستان نے اپنی فضائی حدود کھول دیں، ہوائی سفر بحال

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا۔ رات پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی حدود بند کرنے کے بعد پاکستان کا بھارت پر ایک اور وار

علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافر اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں، پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔

تمام پروازیں منسوخ

بات کی جائے ایئرلائنز کی تو ایئرپورٹ ذرائع نے قومی ایئرلائن سمیت نجی ایئرلائنز کے حوالے سے بتایا ہے کہ  آج  تمام پروازیں منسوخ کر دیں ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ شب بھارتی جارحیت کے باعث پاکستان کے فضائی حدود کو ملکی و غیر ملکی فضائی جہازوں کے کیے بند کر دیا گیا تھا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس وقت تمام مسافر اس فضائی کمپنی سے رابطہ کریں، جس کا ان کے پاس ٹکٹ ہے، کیوں کہ فضائی حدود کھلنے کے بعد اب فضائی کمپنیوں کا انفرادی فیصلہ ہوگا کہ کہ وہ فضائی حدود کا استعمال کب سے کریں گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب پاکستان سمیت بین الاقوامی مسافر جہازوں کو روک دیا گیا تھا، بہت سے بین الاقوامی  جہازوں نے اپنا روٹ تبدیل کردیا تھا جبکہ پاکستان کے قومی اور نجی ائیرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کر دی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں