سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ حوصلے سے جیتی جاتی ہیں، اور یہ صرف افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہوا بازوں نے جرات اور دلیری کی نئی مثال قائم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر
انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کی گولہ باری اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے خوفزدہ نہیں، ہم ہر طرح کی حمایت اور دفاع کے لیے تیار ہیں، اور اگر وقت آیا تو جہاد سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا جواب قومی اتحاد اور قربانیوں سے دیا جائے گا، کیونکہ یہ لڑائی ہماری غیرت، خودداری اور بقا کی لڑائی ہے