بھارت کا بزدلانہ حملہ، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ، چیف سیکریٹری کا کنٹرول روم کا دورہ

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی جارحیت کے بعد پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے صوبہ بھر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

چیف سیکریٹری نے تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز کو مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت دی اور ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، اور ڈی پی اوز کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب پولیس ہائی الرٹ پر ہے، سرحدی چوکیوں سمیت تمام حساس مقامات پر پولیس جوان چوکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور دیگر سیکیورٹی ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جبکہ پولیس کے کنٹرول رومز سے صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر

اس موقع پر اسپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان نے چیف سیکریٹری کو ’وار بک‘ کے تحت کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر کی اہم تنصیبات اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جا چکے ہیں۔

تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس اور سول ڈیفنس کو ہر قسم کی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری احمد رضا سرور، سیکریٹری مواصلات اور محکمہ داخلہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تاڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا