’ہم ایک قوم ہیں‘، لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پر رات گئے بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام، فنکار اور کھلاڑی بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے۔

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبد اللہ شفیق، نعیم خان اور زمان خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کی اور کہا کہ ’ہم اپنی مسلح افواج سے محبت کرتے ہیں، ہمیں اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے اور ہم ایک قوم ہیں‘۔

ویڈیو کے آخر میں تمام کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے منگل (6 مئی) کی رات کیے گئے بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے جبکہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30 شامل ہے، جبکہ دشمن کا ایک بڑا ڈرون بھی مار گرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے تمام طیارے اور اثاثے محفوظ ہیں اور فضائی دفاع مکمل طور پر فعال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان میں بزدلانہ کارروائی، پاکستانی فنکار بھی بول اٹھے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان دشمن کی ہر جارحیت کا جواب دے رہا ہے اور دیتا رہے گا۔ پاک دھرتی کا دفاع اور اس پرجان قربان کردینا ہمارا نصب العین ہے۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی غلط فہمی کو جلد ٹھیک کردیا جائے گا، اورپاکستان اپنی سالمیت پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کرے گا۔ پاکستان اپنے وقت، مقام اور طریقۂ کار کے انتخاب کے ساتھ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ