بھارت کی پاکستان میں بزدلانہ کارروائی، پاکستانی فنکار بھی بول اٹھے

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پر رات گئے بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد بالی ووڈ فنکار جشن مناتے نظر آ رہے ہیں وہیں پاکستانی فنکاروں نے اس حملے کی مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔

نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی حملے کو ’بزدلانہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’میں نے کسی پاکستانی کو پہلگام حملے پر خوشی مناتے نہیں دیکھا، سب نے اس کی مذمت کی، اس کے باوجود لاتعداد بھارتی ایک معصوم بچے کی موت کا کھلے عام جشن منا رہے ہیں، اس سے زیادہ دو قومی نظریہ کی توثیق کوئی چیز نہیں کرتی‘۔

اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے لکھا کہ ان کے پاس کچھ بھی کہنے کے لیے مناسب الفاظ نہیں ہیں، ایک بچے کی جان چلی گئی ہے، خاندان بکھر گئے ہیں۔ اس طرح آپ کسی کی حفاظت نہیں کر سکتے یہ ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو معصوم لوگوں پر بمباری کرنے اور اسے حکمت عملی کا نام دینے کی ضرورت نہیں ہے، یہ طاقت کا اظہار نہیں شرمناک حرکت ہے، یہ بزدلی ہے اور ہم آپ کو دیکھ رہے ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس بات پر شکر گزار ہیں کہ وہ ایک ایسے ملک میں رہتی ہیں جہاں انہیں اظہارِ رائے کی آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اپنی آواز ہے اور وہ اسے استعمال کرنے کا حق رکھتی ہیں۔ ماہرہ خان نے زور دیا کہ ہم اپنے ملک میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف بھی بولتے ہیں، اور دنیا بھر میں جہاں کہیں ظلم ہوتا ہے، اس کی مذمت کرتے ہیں — خاص طور پر جب بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’پاک فوج پروفیشنل اور مضبوط ہے‘، بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کے پروگرام میں پاک فوج کی تعریفیں

بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کا نفرت انگیز بیانیہ برسوں سے جاری ہے۔ تمہارا میڈیا نفرت کو بڑھاوا دیتا ہے جبکہ تمہارے لوگ نسل کشی اور جنگی جرائم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ انہیں خوف نے خاموش کر رکھا ہے، اور اسی خاموشی کو تم فتح سمجھتے ہو۔ مگر میرے نزدیک یہی خاموشی تمہاری اصل شکست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے اندھیرے میں شہروں پر حملے کرنا کوئی کامیابی نہیں بلکہ شرم کی بات ہے۔ آخر میں ماہرہ خان نے نعرہ لگایا پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

فواد خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میری دلی ہمدردیاں اُن تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس المناک واقعے میں شہید یا زخمی ہوئے۔ میں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور اُن کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتا ہوں۔ گزارش ہے کہ اشتعال انگیز بیانات سے گریز کریں، تاکہ نفرت اور انتشار نہ پھیلے۔ ہمیں ہر صورت معصوم جانوں کی قدر کرنی چاہیے‘۔ آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

ماورا حسین نے بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اداکارہ منال خان نے بھارتی حملے میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانی بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی انداز میں لکھا کہ پہلا خون جو بہا، ایک بچے کا تھا۔ مبارک ہو بھارت، آپ واقعی اسرائیل بننے کی جانب گامزن ہیں۔

اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ’آج رات کوئی سکون سے سو پایا ہوگا۔ معصوم جانوں کا ضیاع کسی بھی جگہ ہو، دل کو دکھ دیتا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ میں ایک بچے کی موت پر کچھ لوگوں کو خوشیاں مناتے دیکھ رہی ہوں، جو دل کو بہت تکلیف دیتا ہے۔ میں سب کی سلامتی اور حفاظت کے لیے دعاگو ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا، ’ہماری حفاظت کے لیے لڑنے والے بہادر سپاہیوں کی مکمل حمایت کرتی ہوں۔ اللہ کے بعد ہمارا بھروسہ آپ پر ہے، اور ہمیں آپ پر فخر ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ