ہم نے بھارت کے ایک ارب ڈالر مالیت کے جنگی جہاز مار گرائے، اسحاق ڈار

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایک ارب ڈالر مالیت کے جنگی جہاز مار گرائے،

قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی، غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کرچکا ہے لیکن اس کا ہمیں ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کی۔ اگر ہمارے ہاتھ صاف نہ ہوتے تو ہم یہ پیشکش نہ کرتے۔

یہ بھی پڑھیے احتیاط سے کام لیا ورنہ بھارت کے 5 کے بجائے 10 جہاز گرتے، وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشیدگی کم کرنا دو طرفہ مشق ہوتی ہے۔ بھارتی حکمرانوں نے پلوامہ کی طرح جھوٹ بول کر جتنا میڈیا ہائپ پیدا کرلیا تھا، شاید یہ سب کچھ کرنا ان کے لیے ناگزیر ہوچکا تھا جو کچھ انہوں نے کیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ انہوں نے یہ حملے کس قیمت پر کیے ہیں؟ ہم نے ان کے ایک ارب ڈالر کے جنگی جہاز مار گرائے ہیں۔

مزید پڑھیے پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان

’ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پہلے راؤنڈ میں ہم ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔ اگر کوئی اشتعال انگیزی ہوئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ پھر ایسا ہی ہوا۔ بھارت نے جب اشتعال انگیزی کی اور پاکستان کے اندر حملہ کیا ہے تو ہماری بہادر افواج نے ان کے 5 جیٹ فائٹر اور 2 ڈرون گرا دیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp