احتیاط سے کام لیا ورنہ بھارت کے 5 کے بجائے 10 جہاز گرتے، وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے مکروہ حملے کا جواب دے کر ہماری بہادر افواج نے تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا ہے، ہم نے احتیاط سے کام لیا ورنہ  بھارت کے 5 کے بجائے 10 جہاز گرتے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل رات ہمارے دشمن نے تاریک رات سمجھ کر اور ماضی کی طرح اندھیرے میں چھپ کر پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، لیکن اللہ کے فضل و کرم اور 24 کروڑ عوام کی دعاؤں سے ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی حملے میں ہمارے بچے، خواتین اور مرد شہید ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے ایوان میں دعا بھی کروائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام مقبوضہ کشمیر میں ہے، جو بھارت کے ناجائز قبضے میں ہے، وہاں ایک افسوس ناک واقعہ ہوا مگر بھارت نے 10  منٹ کے اندر بھارت نے پاکستان پر الزام لگادیا اور اس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کردی، بھارت کی میڈیا اور سیاستدانوں نے پاکستان پر بے جا الزامات کی بوچھاڑ کردی،اور دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ خدانخواستہ پاکستان اس واقعے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ اس سے کچھ دن پہلے دہشتگردوں نے بلوچستان میں ٹرین ہائی جیک کی اور اس میں بی ایل اے کے ساتھ ٹی ٹی پی اور ان کی حمایتی ہندوستان کے ساتھ تانے بانے ملتے تھے، جس کے ناقابل تردید ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، بھارت  کو اس واقعے کی مذمت کی توفیق نہیں ہوئی اور انہوں نے جس سنگدلی کے ساتھ اس واقعے کا مذاق اڑایا وہ تاریخ میں ہمیشہ بدترین الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم افواج پاکستان کے ساتھ، ہم دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پہلے بھی واضح کردیا تھا کہ پاکستان کا پہلگام  واقعے سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، میں نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان اس کمیشن کے ساتھ مکمل طور پر تعاون بھی کرے گا لیکن کل تک بھارت نے ہماری اس آفر کو قبول نہیں کیا بلکہ ایک ایسا دوست ملک جس نے اس پیشکش کی تائید کی، بھارت نے ان کے سفیر کو بلاکر ڈی مارش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج 24 گھنٹے تیار تھی کہ کب دشمن کے جہاز اڑیں اور کب ہم انہیں اٹھا کر سمندر میں پھینک دیں، ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے ہیں جس پر وہ بہت ناز کرتا ہے لیکن ناز نہیں کیا جاتا، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اعتماد کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 29 اپیل کی رات کو پاکستان نے رافیل طیاروں کی کمیونی کیشن کو لاک کردیا اور دشمن کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا، وہ فوراً واپس پلٹے اور سری نگر میں جاکر اترے،۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات، پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہمیں خبریں نہیں مل رہی تھی، ہم ہندوستان کے مذموم اور ناپاک عزائم سے واقف تھے، کل رات دشمن نے پوری تیاری کے ساتھ، ان کے 80 طیارے اس حملے میں شامل تھے اور انہوں نے 6 مختلف شہروں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عقاب مکمل طور پر تیاری میں تھے اور ہمارے جہازوں نے پاکستان کی سرحدوں کو عبور نہیں کیا، جیسے ہی ہندوستان کے جہازوں نے پے لوڈ ریلیز کیا ہمارے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل سمیت دشمن کے 5 جیٹ فائٹرز مار گرائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کو کنونشنل وار فیئر میں بہت پیھچے چھوڑ دیا، کل رات ان کا ہوش ٹھکانے آگیا ہے، پاکستان کنونشنل بھی اور نیوکلیئر طاقت ہے، بھارت کو اپنے رافیل طیاروں پر بہت ناز تھا، ہمارے شاہینوں نے پلک جھپکتے ان کو مار گرایا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے دشمن کو کل رات نیند نہیں آئی اور ہمارے دوستوں کو پتا چل گیا ہے کہ پاکستان واقعی ایک ایسا ملک ہے جس کی فوج فولادی ہے کل کو ان پر برا وقت آیا تو وہ پاکستان کی طرف مدد کی درخواست کریں گے، پاکستان کو اس سے بڑی کوئی عزت نہیں مل سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت شہباز شریف کے اسٹائل سے بھی خوفزدہ، وزیراعظم کا اکاؤنٹ کیوں بند ہوا، وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی اکابرین کو مل کر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میں بشمول تحریک انصاف تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے کہتا ہوں کہ آئیں مل کر ملک کو عظیم بنائیں، اس سے زیادہ اور کوئی شاندار موقع نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن چیمبر میں جاکر اپنے بھائیوں اور بہنوں سے ملنے کو تیار ہیں کہ آئیں، بیٹھیں اور پوری دنیا کو دکھائیں کہ ہم ایک ہیں، یہی پاکستان کو ایک عظیم قوم بنانے کا واحد طریقہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا تیل و گیس کے شعبے میں بڑا حصہ لینے جا رہا ہے، صوبے کے حقوق کے لیے مل کر لڑیں گے، مزمل اسلم

اسرائیل کا غزہ جانے والے صمود فلوٹیلا پر حملہ، پاکستانیوں سمیت 430 رضاکار گرفتار

ٹوٹتے رشتے، بکھرتے گھرانے: اسلام آباد میں طلاق اور خلع کے کیسز میں خوفناک اضافہ

بنگلہ دیش کے اعلیٰ سول افسران کے وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

سائنسدانوں نے حیران کن کامیابی حاصل کرلی، مصنوعی انڈوں سے چوزوں کی پیدائش

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا