پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پر متعدد یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس بلاک کردی ہیں۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر 16 یوٹیوب چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے 3 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کر دیے
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی اور ملکی ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے، بلاک مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے، مواد عوامی رائے کو متاثر اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکتا تھا۔
پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کا تحفظ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنا ہے، اس قسم کے منفی بیانیے نہ صرف عوام کو گمراہ کرتے ہیں بلکہ ملک کی داخلی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے لائسنس لازمی قرار دیدیا
پاکستان میں سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل میڈیا کے ماہرین نے اس فیصلے کو بروقت اور ضروری قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اہم ہیں۔