پاکستان کی جانب سے جدید جنگی طیارے رافیل کو گرائے جانے کی ایک فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی۔
فرانسیسی انٹیلی جنس کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے امریکی ٹیلی ویژن ’سی این این‘ کو بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے زیر استعمال ایک رافیل لڑاکا طیارے کو پاکستان نے مار گرایا۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ فرانسیسی ساختہ جدید ترین جنگی طیاروں میں سے ایک لڑائی میں ضائع ہوا ہے۔
سی این این کے مطابق پاکستان نے بدھ کے اوائل میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی حملوں کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو مار گرایا ہے، جن میں 3 رافیل بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے تاحال پاکستان کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ فرانسیسی حکام اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے ایک ہی رات میں ایک سے زیادہ رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔