لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں تباہ کیاجارہا ہے، آئی ایس پی آر

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہے کہ گزشتہ شب بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی، پاک فوج نے 12 بھارتی ہیروپ ڈرونز مار گرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ روز مختلف شہروں میں ہیروپ ڈرونز بھیجے۔ بھارت نے 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کی جس کے جواب میں پاکستان نے انڈیا کے 12 ڈرونز گرائے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ہوا جس میں فوج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سندھ کے علاقے میانو میں ڈرون حملے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ ڈرونز گجرانوالہ، چکوال، بہاولپور، اٹک اور کراچی کے قریب میں بھیجے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:’بھارت کو جواب دینے کے وقت اور طریقے پاکستان خود طے کریگا‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے اور پاک فوج انہیں تباہ کررہی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا عالمی برادری دیکھ رہی ہے کہ انڈیا نہ صرف اس خطے کو بلکہ پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، پاکستان ہر قسم کی جارحیت کرنے والوں کو عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس صورتحال میں ہر پیش رفت آگاہ رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں