’بھارت کو جواب دینے کے وقت اور طریقے پاکستان خود طے کریگا‘

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر ثبوت دیے بغیر پاکستان کے خلاف کارروائی کی، پاکستان نے آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پاکستان انڈیا کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں تباہ کیاجارہا ہے، آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کو عالمی برادری نے سراہا، بھارت کو جواب دینے کے وقت اور طریقے کا تعین ہم خود کریں گے، کشیدگی نہیں چاہتے مگر بھارت نے جارحانہ کارروائی کرکے پاکستان کو جواب دینے پر مجبور کیا۔

مسئلہ کشمیر

پاکستانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے سے حل ہونا چاہیے، مقبوضہ جموں کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا یہی موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکا نے کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان نے آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیا

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر ثبوت دیے بغیر پاکستان کے خلاف کارروائی کی، پاکستان نے آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پاکستان انڈیا کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

کشیدگی نہیں چاہتے

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کو عالمی برادری نے سراہا، بھارت کو جواب دینے کے وقت اور طریقے کا تععین ہم خود کریں گے، کشیدگی نہیں چاہتے مگر بھارت نے جارحانہ کارروائی کرکے پاکستان کو جواب دینے پر مجبور کیا۔

پاکستانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے سے حل ہونا چاہیے، مقبوضہ جموں کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا یہی موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکا نے کشیدگی کم کرنے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔

ا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp