’معافی دے دیں ایک سڑک بنا دیں‘، عابد شیر علی نے کراچی کی ابتر صورتحال پر ہاتھ جوڑ لیے

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے کراچی کی ابتر صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ہاتھ جوڑ لیے۔

عابد شیر علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس کی میزبانی وسیم بادامی کر رہے تھے انہوں نے رہنما مسلم لیگ ن سے سوال کیا کہ آپ کتنے عرصے بعد کراچی آئے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ آئندہ مجھے کراچی بلانے سے پہلے ائیر پورٹ سے اسٹوڈیو تک سڑک بنا دیجیے گا، میری کمر ٹوٹ گئی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ مجھے معافی دے دیں اور ایک سڑک بنا دیں، ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھا کہ شاید نیا کراچی بن گیا ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ہمارے دیہات بھی اس سے اچھے ہیں جس پر میزبان وسیم بادامی اس سے متفق نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ اندورون پنجاب کی سڑکیں بھی کراچی کی سڑکوں سے بہتر ہیں۔

عابد شیر علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف کو بتائیں کہ وہ صرف پنجاب کے وزیراعظم نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔

آصف اقبال لکھتے ہیں کہ ن لیگ سے ہزار اختلاف صحیح لیکن عابد شیر علی نے ایک بات بالکل صحیح کہی کہ پنجاب کے دیہات کے روڈ بھی کراچی کے شہر سے بہت بہتر ہیں۔

شاہد رضا نے سوال کیا کہ این ایف سی کے ذریعے اب ہر صوبے کو اپنے حصے کا پیسہ ملتا ہے تو سندھ حکومت کراچی میں کام کیوں نہیں کراتی؟ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے صرف مال بنا رہے ہیں۔

وسیم بادامی نے مزید کہا کہ وہ ایک بار رات کو عابد شیر علی کے ساتھ فیصل آباد کی سڑکوں پر گھوم رہے تھے تو انہوں نے اپنا فون چوری کے ڈر سے جرابوں میں چھپانے کی کوشش کی جس پر رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ آپ کا کراچی نہیں ہے یہ محفوظ شہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟