پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے نیا نوٹم جاری کیا ہے، جس کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو ایک بار پھر بند کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال
پی اے اے کے مطابق لاہور کی فضائی حدود کو کل صبح 6 بجے تک بند کردیا گیا۔
اس کے علاوہ گلگت اسکردو ایئرپورٹس کے لیےبھی نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں گلگت اور اسکردو ایئرپورٹس کےلیےفلائٹس سےقبل ایئرٹریفک کنٹرول سے کوآرڈینیشن کرنا ہوگا۔
پی اے اے کے مطابق کلیئرنس کے بغیر اسکردو، گلگت ایئرپورٹس پر فلائٹ پر پابندی ہوگی۔