ممبئی اور پنجاب کے درمیان اتوار کو ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ میچ گجرات منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی انڈینز اور پنجاب کنگز کے درمیان میچ ہماچل پردیش میں واقع دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونا تھا جہاں بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان جمعرات کی شام دھرم شالہ میں ہونے والا میچ بھی آگے بڑھا دیا جائے گا۔
مزید پڑھیے: پشاور زلمی کا کھلاڑی آئی پی ایل کی ٹیم میں شامل
گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری انیل پٹیل نے جمعرات کو پریس ٹرسٹ آف انڈیا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اتوار کا میچ اب مغربی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔
بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد شمالی ہندوستان کے کئی ہوائی اڈے بند کر دیے گئے ہیں۔