جنگ کی حمایت کرنے پر ثانیہ مرزا کو پاکستانیوں کی کڑی تنقید کا سامنا

جمعرات 8 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ثانیہ مرزا ایک ہندوستانی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ ​​اہلیہ ہیں۔ وہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ رشتہ رکھتی ہیں کیونکہ اسے ہمیشہ ملک کی طرف سے بہت پیار اور حمایت ملی ہے۔

ان کی طلاق کے معاملے میں بھی پاکستانی شعیب ملک کے بجائے ان کے ساتھ کھڑے تھے، ان کی شادی سے ایک بیٹا ہے اور اذہان مرزا ملک آدھا پاکستانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان مرزا بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار؟

پاکستان پر بھارت کی طرف سے شروع کیے گئے حالیہ حملے کے تناظر میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئی جو جنگی جنون میں مبتلا ہیں، اور وہ معصوم شہریوں کی موت کا جشن منارہے ہیں۔

پاکستان سے ان کے دیرینہ تعلقات کے باوجود، انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے جنگی بیانیے کی حمایت کرتے ہوئے ایک متنازع پوسٹ شیئر کی، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی دبئی کے ارب پتی بزنس مین عادل ساجن سے تعلقات کی خبریں

ان کی جانب سے ایک ایسے وقت میں جنگ کی حمایت کرنا، جب بھارت ابھی تک پہلگام حملوں میں پاکستان کے مبینہ کردار کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، پاکستانی عوام کو شدید ناگوار گزرا ہے۔

ثانیہ مرزا سے پاکستانی مایوس ایک نیٹیزن نے کہا۔ ’آپ خود ایک ماں ہیں اور آپ ایک بچے کی موت کا جشن منا رہی ہیں۔‘

ایک اور صارف نے کہا کہ ’اسرائیل اس طرح معصوم بچوں کی موت کا جشن مناتا ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: ’آپ میرے مسکرانے کی وجہ ہو‘، ثانیہ مرزا کا پیغام کس کے نام؟

ایک نے لکھا ’ہم نے ہمیشہ ایک عورت اور ایک حقوق نسواں کے طور پر آپ کی تعریف کی، لیکن اس طرح آپ کی معصوم لوگوں کے خلاف جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان