پاک فوج اور حکومت پاکستان کے خلاف توہین آمیز کلمات واٹس ایپ گروپ میں شیئر کرنے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گزشہ روز لاہور میں نادرا کی خاتون سینیئر ایگزیکٹیو کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ کے تحت سکھر میں سماجی کارکن کیخلاف مقدمہ درج
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ عارف علی بٹ کی درخواست پر لاہور کی ایبٹ روڈ پر واقع نادرا کی رجسٹریشن برانچ میں تعینات سینیئر ایگزیکٹیو خاتون حنا رحمان شیخ کو ابتدائی انکوائری کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ خاتون نے نادرا (لاہور) نامی ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے پاک فوج اور حکومت پاکستان کے خلاف توہین آمیز کلمات شیئر کیے تھے، شکایت کنندہ کے مطابق ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے، تاہم یہ خاتون عوام اور سرکاری ملازمین کو پاک فوج اور ریاست کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پیکا قانون کی مختلف شقوں پر عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد
شکایت کنندہ عارف علی بٹ نے خاتون آفیسر کیخلاف قانون کے مطابق ضروری کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش سب انسپکٹر ماریہ سیف کو سونپی ہے۔