پیکا ایکٹ کے تحت سکھر میں سماجی کارکن کیخلاف مقدمہ درج

منگل 8 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سکھر پولیس نے سوشل ایکٹوسٹ منیب انڈھڑ کے خلاف متنازع پرویوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا) ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سکھر میں دادلو تھانہ میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ منیب انڈھڑ نے اپنی فیس بک آئی ڈی پر صدر مملکت آصف زرداری کے خلاف مواد پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے صدر پاکستان کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔

پولیس کے مطابق منیب انڈھڑ نے مذکورہ پوسٹ کے ذریعے مختلف گروپوں میں اپنے خیالات کا پرچار کرتے ہوئے دھمکانے اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ابھی تک منیب انڈھڑ کی گرفتاری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp