پاک بھارت کشیدگی:کرتارپور راہداری تیسرے روز بھی بند

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بھارت کشیدگی کے باعث کرتارپور راہداری تیسرے روز بھی بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرتارپور راہداری پاک بھارت کشیدگی کے بعد بند کر دی گئی

کرتار پور انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے زیرو لائن کا  گیٹ بند ہے، یاتریوں کی کوئی لسٹ آئی نہ سکھ یاتری کرتار پور پہنچے۔

انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو کرتار پور آنے کی اجازت نہیں۔ کشیدہ صورتحال کے باعث راہداری غیر معینہ مدت کے لیے بند ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp