’ان جعلی نیوز چینلز کو نہ دیکھیں‘، انڈین یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھارتی میڈیا کا پردہ چاک کردیا

جمعہ 9 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف بھارتی یوٹیوبر دھرو راٹھی نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا جو سوشل میڈیا پر فیک خبریں پھیلا رہے ہیں۔

دھرو راٹھی نے گبر سنگھ نامی ایک ایکس اکاؤنٹ کی چند ٹوئٹس شیئر کیں جس میں وہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے حوالے غلط خبریں رپورٹ کر رہا تھا۔ جس پر یوٹیوبر نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے جو گوڈی میڈیا آپ کے ساتھ کرتا ہے۔

انہوں نے گبر سنگھ نامی شخص پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بے وقوف کو دیکھو، جیسے کوئی فلمی ہیرو ہو جو خود اپنی فوج کی قیادت کر کے کل رات فتح حاصل کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ اے سی والے کمرے میں صوفے پر بیٹھ کر، سرحد سے سینکڑوں کلومیٹر دور، پاپ کارن کھاتے ہوئے جنگ کی جھوٹی خبریں دیکھتے ہیں اور اسے تفریح سمجھ کر بھارتی شہریوں میں غلط معلومات پھیلاتے ہیں تو یہ حب الوطنی نہیں بے وقوفی ہے۔

دھرو راٹھی ملسل اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھارتی میڈیا کا پول کھول رہے ہیں کہ کیسے وہ فیک نیوز پھیلاتے ہیں انہوں نے اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ ان دھوکہ بازوں کو اپنے ایکس اکاؤنٹس سے بلاک کر دیں۔ اور ان جعلی نیوز چینلز کو دوبارہ کبھی نہ دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیغام اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

دھرو راٹھی کے علاوہ دیگر ہندوستانی صحافی بھی غلط خبریں پھیلانے پر بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی صحافی اشوک سوائن نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی میڈیا بھارت کے عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دھرو راٹھی نے پہلگام واقعے پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بھارتی میڈیا کی دوغلی پالیسیوں کا پردہ چاک کیا تھا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور اسے ’گودی میڈیا‘ قرار دیا، جو نفرت پھیلانے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پہلگام جیسے سیاحتی مقام پر جہاں بڑی تعداد میں سیاح موجود ہوتے ہیں، وہاں سیکیورٹی فورسز کیوں نہیں تعینات تھیں؟ اور زخمیوں کی منتقلی میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی؟ ان تمام سوالات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل دھرو راٹھی پلوامہ حملے میں بھی بھارتی حکومت کی ناکامی کو فیکٹ اینڈ فگرز کے ساتھ ثابت کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان