جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہفتہ 21 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مہنگائی کے باعث بینک آف جاپان پر شرح سود بڑھانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں افراط زر کی شرح 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور بینک آف جاپان کے مطابق گزشتہ مہینے جاپان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد تک بڑھ گئی۔

بڑھتی مہنگائی کے باعث بینک آف جاپان پر شرح سود بڑھانے کے لیے دباؤ بڑھ گیا تاہم مالی معاملات کی نگرانی کرنے والے بینک نے کہا ہے کہ وہ شرح سود صفر کے قریب ہی رکھے گا۔

ایک روز قبل ہی سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق جاپان دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک ہے اور اس کے قرضے 9 کھرب 20 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جو جاپان کے جی ڈی پی کا 266 فیصد ہے۔

واضح ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اس وقت مہنگائی کی زد میں ہیں، برطانیہ، امریکہ، جرمنی، فرانس، بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جے ایف-17 تھنڈر کی گرج نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی پریڈ میں جوش بھر دیا

’ ڈیموکریٹس صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھروسہ نہیں کرتے‘، امریکا میں 38 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن برقرار

حسن ابدال میں بابا گورونانک کی سالگرہ کی تقریبات اختتام پذیر

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس سیف خیرسگالی دورے پر چٹاگانگ پہنچ گیا

مارک زکربرگ پر بغیر لائسنس اسکول چلانے کا الزام

ویڈیو

حسن ابدال میں بابا گورونانک کی سالگرہ کی تقریبات اختتام پذیر

قائد اعظم یونیورسٹی: مالی طور پر کمزور طلبہ و طالبات کے لیے ایک منفرد پروگرام

قائداعظم یونیورسٹی کے مخصوص طلبا کے لیے کیفے سے مفت کھانے کی سہولت

کالم / تجزیہ

ظہران ممدانی، قصہ گو سیاستدان

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر