بھارت پاکستان سے جنگ بندی پر کیوں آمادہ ہوا؟ امریکی صحافی نے پول کھول دیا

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن ’بُنیان مَرصُوص‘ کی کامیابی کے بعد مودی سرکار نے ہاتھ کھڑے کردیے ہیں اور جنگ بندی پر آمادہ ہوگئی ہے۔

کئی دنوں سے  پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی، مودی سرکار طاقت کے نشے میں مست پاکستان میں کبھی ڈرونز بھیج رہی تھی اور کبھی میزائلوں سے معصوم شہریوں پر حملے کررہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا خیر مقدم

جمعے اور ہفتے کی درمیانی شپ بھارت نے پاکستان کے ایئر بیسز پر حملہ کیے، جس کے جواب میں پاکستان کی افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارت کے متعدد فوجی اڈے اڑا کے رکھ دیے۔

بھارت جنگ بندی پر کیوں آمادہ ہوا، اس حوالے سے امریکی صحافی نک رابرٹسن نے حقائق سے پردہ اٹھایا ہے اور سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستانی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آ گیا

امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صحافی نک رابرٹسن نے کہا کہ کئی دنوں سے  پوری دنیا بھارت اور پاکستان کے درمیان سیزفائرکی کوشش کر رہی تھی مگر کامیاب نہیں ہوئی،مگر اب پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے خود جنگ بندی کی پیشکش کی۔

امریکی صحافی نے مزید کہا کہ پچھلے 48 گھنٹوں سے جنگ بندی کی کوششیں ہورہی تھیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کو پہلے جواب دینے سے گریز کیا، مگر جب بھارت نے آج پاکستان پر میزائل حملے کیے، جن میں سے ایک پاکستان کے دارالحکومت سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ہوا، تو بھارت کے اس اقدام سے ڈپلومیسی کے دروازے بند ہوگئے اور پاکستان نے بھارت پر حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی میں کس ملک نے کیا کردار ادا کیا؟

پاک فوج نے انڈیا کے کئی ایئربیس اڑا کررکھ دیے اور بھارتی ہتھیاروں کے ذخیرے بھی تباہ کردیے، جس سے انڈیا بیک فٹ پر چلا گیا اور اسے جنگ بندی کرنی پڑی۔

رابرٹسن کے مطابق بیک فٹ پر جانے کے بعد بھارت نے ترکیے، سعودی عرب اور امریکی حکام سے رابطے کیے اور سفارتکاری کے ذریعے راستہ نکالنے کو کہا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو