پاک بھارت جنگ بندی: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا خیر مقدم

ہفتہ 10 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر  نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو فون کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کے فروغ میں سعودی عرب کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہا۔

دریں اثنا اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید سے بات کی۔

شیخ عبداللہ بن زاید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔

مزید پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی

اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp