کِیا (KIA) لکی موٹرز کارپوریٹڈ (LMC) نے نئے چوتھے جینریشن کے ‘کِیا سورینٹو’ کی ملک بھر میں بکنگز کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، جس میں 3 قسم کے ڈرائیو ٹرین کے اختیارات اور محدود مدت کے پیش کش کے تحت نئی فنانسنگ پلانز فراہم کیے گئے ہیں۔
یہ گاڑیاں 3 ورینٹس میں دستیاب ہیں:
– 3.5L V6 فرنٹ-وہیل ڈرائیو (ایف ڈبلیو ڈی)
– 1.6L ٹربو ہائبرڈ (ایف ڈبلیو ڈی)
– 1.6L ٹربو ہائبرڈ آل-وہیل ڈرائیو (اے ڈبلیو ڈی)
صارفین 6,999,500 روپے کی رقم جمع کے ساتھ نئی سورینٹو بک کروا سکتے ہیں، جس کے بعد 12 ماہانہ اقساط کے ذریعے آٹو فنانسنگ کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
ورینٹس کی فیکٹری سے باہر کی قیمتیں درج ذیل ہیں،
– Rs. 13,499,000 برائے V6 FWD
– Rs. 14,699,000 برائے ہائبرڈ FWD
– Rs. 15,999,000 برائے ہائبرڈ AWD
بکنگز 11 مئی 2025 کو دوپہر 12 بجے سے شروع ہوں گی۔ ورینٹ کی دستیابی اور اہلیت کے لیے، گاہک اپنے قریبی کِیا ڈیلرشپ کا دورہ کر سکتے ہیں۔