امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد روپے کی قدر مزید گرگئی۔

انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 284 روپے کا ہو گیا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے کا ہو گیا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 84 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی دیکھنے میں آئی، 100انڈیکس میں 334پوائنٹ کا اضافہ ہوا.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج100انڈیکس میں 41924 پوائنٹ پر آ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp