آپ نے آلو گوشت،آلو گوبھی،آلو پالک،آلو انڈا وغیرہ تو ضرور کھائے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ڈھابا اسٹائل کے دو پیازہ آلو بنانے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔
اب آپ گھر ہی میں ڈھابا اسٹائل دوپیازہ آلو بنائیں بنائیں اور آلو گوشت بھول جائیں۔ آلو دوپیازہ ڈش کیسے تیار کی جائےآئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
دو پیازہ گریوی بنانے کے لیے اجزا
تیل۔۔۔۔۔ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ثابت زیرہ۔۔۔۔۔آدھا کھانے کا چمچ
بڑی الائچی۔۔۔۔۔1عدد
لونگ۔۔۔۔۔2سے3عدد
پیاز۔۔۔۔۔3چھوٹے سائز کے پیاز(بڑی چوکور شکل میں کٹے ہوئے)
ادرک لہسن کا پیسٹ۔۔۔۔۔ڈیڑھ کھانے کا چمچ
دیگی لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
خشک دھنیا پاؤڈر۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر۔۔۔۔۔آدھا کھانے کا چمچ
ٹماٹر۔۔۔۔۔ایک
نمک۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
پانی۔۔۔۔تھوڑا سا
آلو تلنے کے لیے اجزا
1۔6س7عدد چھیلے ہوئے چوکو شکل میں آلو
2۔تیل تلنے کے لیے
آلو دو پیازہ تیار کرنے کے لیےاجزا
مکھن۔۔۔۔۔2کھانے کے چمچ
قصوری میتھی۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
آلو۔۔۔۔۔تلے ہوئے
دیگی لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔آدھا کھانے کا چمچ
تیار کی ہوئی گریوی۔۔۔۔۔2سے 3کھانے کے چمچ
پیاز۔۔۔۔۔1عدد(بڑی چوکور شکل میں کٹی ہوئی)
ٹماٹر۔۔۔۔۔1عدد بڑے سائز کا(چوکور شکل میں کٹی ہوئی)
شملہ مرچ۔۔۔۔۔1عد د( بڑی چوکور شکل میں کٹی ہوئی)
نمک۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
دو پیازہ گریوی بنانے کا طریقہ:
ایک پین میں تیل گرم کر لیں اب اس میں زیرہ،بڑی اور چھوٹی الائچی اورلونگ ڈال دیں۔
اب اس میں پیاز شامل کر لیں اور 2سے 3منٹ تک تیز آنچ پر بھونیں۔
جب پیاز ہلکا براؤن ہو جائے تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کر لیں اور ایک منٹ تک بھونیں۔
اب اس میں لال مرچ پاؤڈر،خشک دھنیا پاؤڈر،ہلدی شامل کریں اور مصالحے کو مکس کر لیں۔
اب مصالحے میں ٹماٹر،نمک حسب ذائقہ اور تھوڑا پانی شامل کر لیں اور پین کو ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر4سے 5منٹ تک پکائیں۔
اب اس مصالحے کو گرائینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔
آلو دو پیازہ تیار کرنے کا طریقہ:
ایک کڑاہی میں تیل گرم کر لیں اب اس میں آلو ڈال لیں اور آلوؤں کو سنہری ہونے تک تل لیں۔آلوؤں کو تلنے سے ان کا ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے۔
ایک پین میں مھکن ڈالیں۔مکھن پگھل جائے تو اس میں قصوری میتھی کے اور تلے ہوئے آلو ڈالیں اور مکس کر لیں۔
اب اس میں دیگی لال مرچ پاؤڈر اور تیار کی ہوئی گریوی ڈال کر بھون لیں۔
جب گریوی پانی چھوڑے گی تواس میں پیاز شامل کریں اور تیز آنچ پر چند سیکنڈ رکھنے کے بعد شملہ مرچ اور ٹماٹر شامل کر یں اور بھون لیں۔
آپ کی دو پیازہ ڈش تیار ہے اب اس پر کٹا ہوا دھنیا چھڑکیں اور گرما گرم چپاتی یا پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔