آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، افواج پاکستان نے جو کہا کر دکھایا

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کا آپریشن بنیان مرصوص بھارت کے لیے حقیقتاً منہ توڑ جواب ثابت ہوا، افواج پاکستان نےجوکہا، وہ کرکے دکھایا، پاکستان نےمتعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آپریشن بنیان مرصوص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن کا نام ’بنیان مرصوص‘ کس نے تجویز کیا؟ وی نیوز کے سوال پر فوجی ترجمان نے کیا جواب دیا؟

گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ یہ کتنی مرتبہ اللہ کی مدد اور نصرت سے ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نےبڑی طاقت کو شکست دی۔

آرمی چیف کے یہ الفاظ بھی سچ ثابت ہوئے کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف پوری قوت سےسیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں، علاقائی سالمیت اورخودمختاری کے تحفظ کی لیے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے۔

مزید پڑھیں: آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ سے مراد کیا ہے؟

آرمی چیف جنرل عاصم منیر حالیہ کشیدگی سے قبل ہی واضح کرچکے تھے کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے وہ بخوبی جانتے ہیں،13  لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا دھمکا نہیں سکتی، ہمارے آباواجداد نے اور ہم نے اس ملک کو بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم اسکی حفاظت کرنا بھی جانتےہیں۔

اسی طرح ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھی بھارتی جارحیت کے پس منظر میں واشگاف الفاظ میں کہا تھا کہ ہم بھارت کی طاقت،  مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں ہے، اب ہمارے جواب کا انتظار کرو ۔

مزید پڑھیں:بھارت کا مظفرآباد کی مسجد پر پہلا حملہ اور پاک فوج کے آپریشن کا نام ’بُنیان مَرصُوص‘، مماثلت کیا ہے؟

دفاعی ماہرین کے مطابق دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت پر کس طرح منہ توڑجواب دے کر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، افواج پاکستان نے اپنے جذبہ شوق شہادت اور عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل