سال 2023 کا پہلا قلمی چاند گرہن مئی میں ہوگا جس کے اوقات کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کردی ہے۔
إمحکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب کو ہوگا جس کا عروج ارت کے 11 بجکر 23 منٹ پر ہوگا۔
سال کے پہلے چاند گرہن کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعہ 5 مئی کی شب 10 بجکر 14 منٹ پر چاند کو گرہن لگے گا اور اس کا دورانیہ دو گھنٹے سے زائد ہوگا۔ گرہن 6 مئی 12 بجکر 32 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ چاند گرہن پاکستان میں بامشکل دیکھا جائے گا تاہم لاہور میں مطلع صاف ہونے پر قلمی چاند گرہن دیکھے جانے کا امکان ہے۔
’یہ چاند گرہن زیادہ تر ان مقامات پر نظر آسکتا ہے جہاں اس وقت چاند افق سے اوپر ہو۔ ان مقامات میں ایشیا کے بیشتر، آسٹریلیا، افریقہ، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور انٹارکٹیکا کے علاقے شامل ہیں۔‘
اس سے قبل محکمہ موسمیات کی ایک رپورٹ میں رواں سال 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہونے کا بتایا گیا تھا جن میں سے پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ہوچکا ہے۔
چاند گرہن کیا ہوتا ہے؟
یہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا۔
سادہ الفاظ میں چاند گرہن کے دوران ہمیں زمین کا سایہ چاند پر پڑتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔ اس طرح چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن دکھائی دیتا ہے۔