دشمن کی کوئی سازش مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی، آرمی چیف

پیر 12 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر لودھراں میں ’سلام پاک فوج‘ ریلی، عوام کی بھرپور شرکت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، اور بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورے کے دوران زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی غیرمعمولی بہادری کی تعریف کی۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ آرمی چیف نے زخمیوں کی مسلسل دیکھ بحال کے لیے مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل عاصم منیر نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران پاکستان کے عوام کی ثابت قدم حمایت کے ساتھ جس پُرعزم اور متحد ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا، وہ ملک کی عسکری تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔

یہ بھی پڑھیں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی، قوم کا افواج پاکستان سے والہانہ اور جذباتی اظہار یکجہتی

انہوں نے کہاکہ ہمارے شہریوں اور جوانوں کی بہادری اور قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر فرد کے ساتھ پرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp