’دوبارہ حملہ نہیں کرنا ورنہ اس بار نہیں چھوڑیں گے‘، فہد مصطفیٰ کا بھارت کو پیغام

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار و ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ نے پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ’دوبارہ حملہ نہیں کرنا بیٹا، ورنہ اس بار سچ میں نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بالی ووڈ فلم نہیں چل رہی‘۔

فہد مصطفیٰ نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مزہ ہی آ گیا، دل خوش ہو گیا‘۔ انہوں نے بھارت کو کہا کہ ’یہ فلم نہیں ہے جب سچ میں ہوتا ہے تو ایسا ہوتا ہے اب ذرا انجوائے کرو اس کو‘

 ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی میڈیا کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی میڈیا نے جھوٹی خبریں نشر نہیں کیں، وہی رپورٹنگ کی جو واقعات ہوئے اور جو ہوا وہ ہندوستان کو محسوس ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ سکون سے رہتے ہیں کیونکہ یہاں ہندوتوا کا راج نہیں ہے اور سب لوگ یکساں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر وائرل، لوگ انہیں زیادہ کیوں پسند کررہے ہیں؟

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کیا جو کامیاب ہوا اور دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کیا۔ ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی افواج نے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینیئر افسران کے ہمراہ  پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان فوج نے انڈیا کے اندر 26 عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جو پاکستانی شہریوں اور اداروں کو ہدف بنانے کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے