کامیاب معرکہ ’بنیان مرصوص‘، افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے راولپنڈی میں جلسہ

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی جارحیت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر راولپنڈی میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے، جلسے کو کامیاب بنانے میں  کمشنر  اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی  نے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسکولوں میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی

جلسے  میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی،جلسے میں ریٹائرڈ فوجی افسران، علما کرام، وکلا، سیاسی قائدین، صحافی، نوجوان اور عوام الناس نے بڑی تعداد  میں شرکت کی، شرکا نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے افواج پاکستان سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا عہد دہرایا۔

جلسے سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ’یہ محض ایک جلسہ نہیں بلکہ دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی افواج اپنے دفاع کے لیے ہردم تیار ہیں، ہم اس جلسے میں اپنی عظیم مسلح افواج کو بھارت جارحیت پر دندان شکن جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ’معرکہ حق‘ محض ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ ایک قومی پیغام تھا کہ ہم دفاع وطن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔‘ دن کے اجالے میں بھارتی جارحیت کا جواب دیکر پاکستان نے واضح کیا کہ وہ اپنے تحفظ کیلئے کسی حدتک بھی جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر زندہ دلان لاہور کی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

جلسے کے  شرکا نے قومی ترانوں کے ساتھ وطن سے وفاداری کا اظہار کیا اور آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp