روس سے بھارت آنے والی پرواز میں بم کی اطلاع

ہفتہ 21 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے دارالحکومت ماسکو سے بھارت کی ریاست گوا آنے والی پرواز کو بم کی اطلاع پر ازبکستان کی جانب موڑ دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے کو بھارتی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی ازبکستان کی جانب موڑ دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں 240 مسافر سوار تھے جبکہ اس میں بم کی اطلاع ای میل کے ذریعے دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2 ہفتے قبل بھی بم کی اطلاع پر ماسکو سے گوا آنے والی پرواز نے گجرات میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp