نیدرلینڈز: نشے میں دھت ڈرائیور نے پولیس کو حیران کردیا

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیدرلینڈز میں شراب کے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو پولیس نے روکا لیکن جب اس نے اپنا ڈرائیونگ لائیسینس دکھایا تو اہلکار پریشان ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کے پاس سے جو ڈرائیونگ لائیسینس نکلا وہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کے نام کا تھا۔

نیدرلینڈز کی پولیس کا کہنا ہے کہ افسران کو اس وقت حیرت ہوئی جب انہوں نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص کو پکڑا اور اس کے پاس سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، نام اور تاریخِ پیدائش کے ساتھ ڈرائیونگ لائیسینس ملا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے جعلی ڈرائیونگ لائیسینس پر سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، درست تاریخِ پیدائش بھی لکھی ہوئی تھی جو کہ سنہ 2019 میں جاری کیا گیا تھا جس کے ختم ہونے کا سالن سنہ 3000 ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ جب ایک کار شمالی شہر گروننگن میں پل کے قریب ایک کھمبے سے ٹکرا گئی تھی اور ڈرائیور گاڑی کو الگ چھوڑ کر پل پر کھڑا ہوا تھا۔

پولیس نے اس 35 سالہ یوکرینی شخص کو گرفتار کرلیا جس کے بعد اس کے پاس سے ایک جعلی ڈرائیونگ لائیسینس ملا تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اس شخص کے جھانسے میں نہیں آئے اور پھر ان کے افسران نے بھی انہیں بتایا کہ بورس جانسن اس وقت نیدرلینڈز کے دورے پر نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp