بھارتی غصہ بڑھنے لگا، پاکستان کی حمایت پر چینی اور ترک سوشل اکاؤنٹس بلاک کردیے

بدھ 14 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے ترکیہ کے معروف نیوز آؤٹ لیٹ ٹی آرٹی ورلڈ کے ایکس اکاؤنٹ تک رسائی کو بلاک کر دیا ہے، یہ بھارتی اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ جنگی صورتحال کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت کے بعد سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’جنگ نہیں چاہتے‘، انڈیا نے گھٹنے ٹیک دیے،بھارتی فوج کی ترجمان کی پریس کانفرنس

بھارت نے پاکستان کیخلاف اپنے نام نہاد آپریشن سندور کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان نے تنازع کے دوران بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے لیہہ سے سر کریک تک 36 مقامات پر ترک ڈرونز کا استعمال کیا تھا۔

بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کے مطابق ہندوستانی مسلح افواج نے ان میں سے بہت سے ڈرونز کو کائینیٹک اور نان کائینیٹک ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے مار گرایا، اس طرح کے بڑے پیمانے پر فضائی دراندازی کا ممکنہ مقصد فضائی دفاعی نظام کی جانچ اور انٹیلی جنس جمع کرنا تھا۔

’ڈرون کے ملبے کی فورینزک تحقیقات کی جارہی ہیں، ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ ترکی کے اسیس گارڈ سونگار ڈرون ہیں۔‘

مزید پڑھیں: رافیل طیارے لیموں اور مرچوں کی پوجا کے بعد تباہ، سوشل میڈیا صارفین مذاق اڑانے لگے

اس سے قبل بھارت نے چینی جریدے گلوبل ٹائمز اور نیوز ایجنسی شنہوا کے ایکس اکاؤنٹ ہینڈلز پر بھی پابندی عائد کردی تھی، یہ اقدام بیجنگ کی جانب سے اروناچل پردیش کے کچھ مقامات کے لیے چینی ناموں کا اعلان کرنے کے پس منظر میں اٹھایا گیا، جس پر چین پڑوسی ملک تبت کے جنوبی حصہ ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاق کے فیصلے کے برعکس کے پی حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی فراہم کردی

وزیر اعظم شہباز شریف آج سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوں گے

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی