بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے اور جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا۔
بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا، بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔
پہلے حملے کے اثرات بھارت کا دماغ ٹھکانے پر آگیا!
بھارت جنگ نہیں چاہتا بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے، کرنل صوفیہ قریشی pic.twitter.com/PC17HeSgKq
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) May 10, 2025
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی ترجمان نے شدید نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد جگہوں پر فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انڈین فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ، آدم پور، ادھم پور اور بھوج ایئربیسز کو ہائی اسپیڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
بھارتی فوج نے کہا کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔
دوسری طرف نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت رک جائے تو ہم بھی رک جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینیل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے، امریکا اور سعودی عرب کی بھی یہی اپیل ہے کہ معاملہ یہاں روک دیں۔
اسکے فوراً بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا رابطہ بھی ہوگیا ہے۔
پاکستان کی جوابی کارروائی
اس سے قبل آج اعلیٰ الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیاس میں واقع براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ اسی کارروائی کے دوران ادھم پور ایئر بیس، پٹھان کوٹ کی ایئر فیلڈ، سورت گڑھ ائیر فیلڈ، بھٹنڈا اور ریاست ہریانہ میں موجود سرسہ ایئر فیلڈ کو بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ آدم پور ائیر فیلڈ جہاں سے امرتسر میں سکھوں پر، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے، کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا ہے، جس کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کے راجوڑی تربیتی مرکز کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سری نگر، اوڑی، گجرات، جلندھر، گجرات اور دہلی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کے جدید ترین ڈرونز3 گھنٹے سے دہلی کی فضاؤں میں پروازیں کر رہے ہیں۔ جس سے بھارت کے دفاعی نظام کی کمزوری ایک بار پھر واضح ہو گئی ہے۔ ان ڈرونز کی موجودگی نے بھارتی دارالحکومت میں شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پاکستان نے بھارت پر فتح ون میزائل فائر کر دیا pic.twitter.com/bMEd4L1fm9
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
یہ جوابی کارروائی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے تحت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا اور خطے میں پاکستان کی سالمیت کا دفاع کرنا ہے۔
لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3 اور غدر ٹاپ پوسٹس بھی مکمل تباہ کرلی۔
امریکی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج پاکستانی فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص شروع، انڈیا کی برتری کسی صورت قبول نہیں کرینگے، اسحاق ڈار
انہوں نے پاکستان اور انڈیا دونوں فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے راستے تلاش کرنے پر زور دیا اور تعمیری بات چیت شروع کرنے کے لیے امریکی مدد کی پیش کش کی تاکہ مستقبل میں تنازعات سے بچا جا سکے۔
اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب احاق ڈار سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشیدگی بڑھائی تو پاکستان نہیں رکے گا، اب بال بھارت کے کورٹ میں ہے۔
پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش
اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے سربراہ پرنس کریم آغاخان پنجم نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی کوششوں اور معاونت کی پیشکش کردی ہے۔
خط میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ صورتحال پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ‘یہ میری امید اور دعا ہے کہ دونوں طرف انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصان کو کم کرنے کے لیے اس تنازع کے پرامن حل تک جلد پہنچا جائے’۔
آغاخان پنجم نے کشیدگی ختم کرنے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنے تعاون اور مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھی خط لکھ دیا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص شروع کردیا، ان شااللہ فتح ہماری ہوگی، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج بھارت کی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جسے آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ہمارے دفاع کا حصہ ہے، ہم نے تیاری پہلے دن سے کی ہوئی تھی، اور آج دنیا نے اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھ لیا ہے۔
اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی یہ محض ابتدائی ردعمل ہے، اور نشانہ صرف ان مقامات کو بنایا گیا ہے جہاں سے پاکستان پر پے لوڈ گرایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے پہلے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا، پھر یکطرفہ طور پر سرحد بند کی اور پاکستانی سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔
بھارتی اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو تباہ کر دیا گیا pic.twitter.com/ta7hG8snir
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل جھوٹ بول کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے حالانکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ گزشتہ شب نور خان ایئربیس، شور کوٹ اور سکھر ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ اسحاق ڈار کے مطابق، بھارتی حملوں میں 35 پاکستانی شہید ہوئے، جبکہ پاکستان نے جوابی کارروائی میں بھارت کے 80 ڈرونز مار گرائے۔
انہوں نے بھارت کے دوہرے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف امن کی بات، دوسری طرف حملے، یہ بغل میں چھری، منہ میں رام رام والی بات ہے۔
بھارت کا 70 فیصد بجلی کا گرڈ سسٹم ناکارہ ہو گیا
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں جاری آپریشن “بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص” (آہنی دیوار) کے تحت دشمن کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر “جی ٹاپ” کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ اُڑی کے علاقے میں واقع اہم سپلائی ڈپو کو بھی ہدف بنا کر نیست و نابود کیا گیا ہے۔
پاکستان نے بھارتی ایئربیس ادھم پور کو تباہ کر دیا pic.twitter.com/4faxULMj9M
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
ایک بڑی پیشرفت میں پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے خلاف بھرپور سائبر کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں بھارت کا 70 فیصد بجلی کا گرڈ سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے اور ملک کے بیشتر حصوں میں اندھیرے چھا گئے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد دشمن کی دفاعی، مواصلاتی اور لاجسٹک صلاحیتوں کو مفلوج کرکے مزید جارحیت سے روکنا ہے۔
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: ’الفَتح‘ میزائل شہدا بچوں کے نام
پاکستان کی جانب سے بھارت کی مسلسل جارحیت کے خلاف آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت جوابی کارروائیاں پوری شدت سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان نے ’الفَتح‘ بیلسٹک میزائل لانچ کیا ہے، جو اُن معصوم پاکستانی بچوں کے نام کیا گیا ہے جو حالیہ بھارتی حملوں میں شہید ہوئے۔
یہ حملہ نہ صرف دفاع کا عملی اظہار ہے بلکہ پاکستان کے شہدا بچوں کے ساتھ جذباتی اور قومی عہد کا مظہر بھی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اُن معصوم بچوں کی شہادت کو نہ بھولا ہے، نہ کبھی بھولے گا۔ یہ خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ‘ کیا ہے؟
“بنیان المرصوص” (بُنْیانُ الْمَرْصُوص) ایک عربی اصطلاح ہے، جس کا مطلب ہے ’سیسہ پلائی ہوئی دیوار‘یا ’ایسی مضبوط اور منظم صف، جو لوہے یا سیسے کی دیوار کی مانند ہو‘۔ یہ اصطلاح قرآن مجید کی سورۃ الصف (61:4) سے لی گئی ہے:
إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ
ترجمہ: ’بے شک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اس کی راہ میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔‘
یہ فقرہ عموماً نظم و ضبط، اتحاد، اور مضبوطی کی علامت کے طور پر استعمال ہوتا ہے، خاص طور پر عسکری یا قومی اتحاد کے سیاق و سباق میں۔ اگر اس نام کو کسی فوجی آپریشن کے لیے استعمال کیا جائے تو اس کا مطلب ہوگا۔ ’ایک ایسا منظم اور ناقابلِ شکست حملہ یا دفاع جو فولادی اتحاد کی مانند ہو۔‘
شاہین جھپٹ پڑے، آپریشن سندور کو ’تندور‘ میں بدل دیا۔ بھارت کو اربوں کا نقصان۔ بھارتی میڈیا کی بھی چیخیں نکل گئیں۔ آپریشن بنیان مرصوص میں اب تک کیا ہوا جانیے وسیم عباسی سے @Wabbasi007 pic.twitter.com/XqDXWnR1DI
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
بھارت نے نور خان ایئربیس، مرید کے اور شور کوٹ میں حملے کیےاب ہمارے جواب کا انتظار کرے
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے کچھ دیر قبل پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زمین پر میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں میں نور خان ایئربیس، مرید ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
راولپنڈی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کی سرزمین پر بھی میزائل حملے کیے ہیں، جو نہایت خطرناک رجحان اور علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔
بھارت نے نور خان ایئربیس، مرید کے اور شور کوٹ میں حملے کیے، پاکستان کے تمام اثاثے محفوظ ہیں, بھارت اب تم صرف ہمارے جواب کا انتظار کرو : ڈی جی آئی ایس پی آر pic.twitter.com/i6iKxT6iug
— WE News (@WENewsPk) May 9, 2025
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر خطے کو ایک بڑی جنگ کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اب صرف تم انتظار کرو‘۔
مزید پڑھیں: 2 سال کے بچے کو شہید کرکے بھارتی میڈیا جشن منارہا ہے، یہ شرمناک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت نے اپنے ہی علاقوں پر 6 بیلسٹک میزائل فائر کر دیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے چند لمحے قبل 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک آدم پور اور 5 میزائل امرتسر کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہنگامی پریس کانفرس میں بتایا کہ بھارت اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، اور ان حملوں کا خاص ہدف سکھ برادری ہے۔ بھارت مذموم سازشوں کے ذریعے اپنی اقلیتوں کا نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ اقدام بھارتی ریاستی پالیسی کی سنگین ناکامی اور اندرونی خلفشار کو ظاہر کرتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان صورتِحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حوالے سے الیکٹرونکس سیگنیچر بھی موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردی سکھ برادری کے ساتھ ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کی جانب بھارتی ایئر کرافٹ کیریئر کی پیش قدمی کی خبر گمراہ کن اور بے بنیاد ہے، سیکیورٹی ذرائع
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور، مؤثر اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
نور خان ایئربیس کے باہر نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور ’پاک فوج زندہ باد‘ کی صدائیں
راولپنڈی: بھارتی میزائل حملے کی ناکام کوشش کے بعد نور خان ایئربیس کے باہر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ عوام نے نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت اور ’پاک فوج زندہ باد‘ کے نعروں سے فضا کو گرما دیا، اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ قوم ہر محاذ پر اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہریوں کی جانب سے ’مودی کتا ہائے ہائے‘ اور ’قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ جیسے نعرے بھی لگائے گئے۔
پاکستان نے بھارت پرمیزائل فائر کر دیئے pic.twitter.com/CnSyf5O0QJ
— WE News (@WENewsPk) May 10, 2025
بھارت کی جانب سے نور خان ایئربیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پاکستانی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائلوں کو سائیڈ ایریاز میں گرا دیا، جس سے بڑے جانی یا مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔
مزید پڑھیں: مودی کو پہلگام حملے سے 3 دن پہلے حملے کی رپورٹ مل گئی تھی، صدر کانگریس ملک ارجن کھرگے
بھارتی میزائل حملے ناکام، زیادہ تر میزائل فضا میں ہی تباہ، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اہم بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی میزائل جارحیت کو پاکستان نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جدید ایئرڈیفنس سسٹم نے زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، جس کے باعث دشمن کو اپنے مذموم مقاصد میں بری طرح ناکامی ہوئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کے میزائل حملوں کے پاکستان کے پاس ٹھوس الیکٹرانک شواہد موجود ہیں، جو کسی بھی بین الاقوامی فورم پر پیش کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ترکیہ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت اور پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کے میزائلوں کی بڑی تعداد کو پاکستانی دفاعی نظام نے راستے میں ہی روک کر تباہ کر دیا، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کو صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک عارضی طور پر بند رہے گی، ایئرپورٹس اتھارٹی
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق 10 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔
یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹنا ہے۔
ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی میں اس وقتی پابندی کو مدنظر رکھیں اور اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔