سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا، شہباز شریف کی وزیر خارجہ اور ایئر فورس کے کردار کی تعریف

منگل 2 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سوڈان میں پھنسے ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو کامیابی اور محفوظ طریقے سے نکالنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے کردار کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہاں کے موجودہ حالات کے پیش نظر یہ یقیناً ایک مشکل کام تھا جو بروقت اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوا۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انخلا کے لیے پاکستان ایئر فورس نے بھی قابل ستائش کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے مدد کرنے پر سعودی عرب اور چین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں اقتدار کی رسہ کشی میں میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز آمنے سامنے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج اور پیرا ملٹری فورسز کی جنگ میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp